کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان

دبئی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بلے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں روس ٹیلر، ایرون فنچ، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ وارنر، شائی ہوپ، کین ولیمسن اور کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، ویرات کوہلی، وین ڈر ڈوسن، گلین میکسویل، مارٹن گپٹل، حضرت اللہ ززئی اور ڈیون کونوے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں