غیر ملکی کوچز

قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز 11اپریل کو پہنچیں گے

لاہور (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو وطن پہنچ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریو پیوٹک قومی وائٹ بال اسکواڈ کو 11 اپریل کو جوائن کرلیں گے، گرانٹ بریڈ برن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈریو پیوٹک کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا جائے گا جبکہ سیریز میں عمر گل قومی وائٹ بال اسکواڈ کے بولنگ کوچ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمر گل 6 اپریل سے قدافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مکی آرتھر کے بھی پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔

مکی آرتھر کی 6اپریل سے ڈربی شائر کے ساتھ کائونٹی چمپئن شپ میں مصروفیات شروع ہوں گی ،مکی آرتھر کائونٹی چمپئن شپ کے دوران پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے اپریل کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں، پی سی بی مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہشمند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں