قومی پولیو مہم

قومی پولیو مہم 20 نومبر کے بجائے 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی پولیو مہم 20 نومبر کے بجائے 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم دو کے بجائے تین مراحل میں مکمل ہو گی، پولیو مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر جنوبی کے پی کے 6 اضلاع میں چلے گا،قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر چلے گا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے میں قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں چلے گی، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں