شاہین آفریدی

قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے باعث فخر ہے’ شاہین آفریدی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ملنا میرے لئے باعث فخر ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا کہ میں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور پرجوش ہوں۔فاسٹ بالر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کے اعتماد اور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے کہا کہ کہ میں ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ہماری کامیابی اتحاد، اعتماد اور انتھک محنت میں ہے، ہم صرف ایک ٹیم نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب مل کر آگے بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں