قومی ٹیم

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا،پاکستانی ہائی کمیشن نے ٹیم کی فل پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروا دی

کولمبو(نمائندہ عکس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا،سری لنکا کی موجودہ صورتحال پرپی سی بی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کےتحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد بھٹی نےرمیز راجہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی میں اپنا سفارتی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہناہے کہ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکا حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، سری لنکا کی عوام پاکستان اورکرکٹ سے محبت کرتی ہے۔تنویر احمد کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں قیام کی درخواستکی گئی تھی، کرکٹ سری لنکا سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں، قائم مقام ہائی کمشنر چند روز میں صورتحال کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوٹل ہی میں نماز عیدالاضحی ادا کی، بعدازاں فوج کے حفاظتی دستہ کے سخت پہرے میں پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس میں حصہ لیا۔دریں اثنا حفاظتی اقدامات پر چیئرمین بورڈ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کادورہ سری لنکا کامیابی سے ہم کنار ہوگا۔واضح رہے کہ سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں کرفیو اور مظاہروں کےسبب پاکستان ٹیم ہوٹل میں مقید رہی، گزشتہ روز سارا اوول گرانڈ پر پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا تھا اور پیر سے کولمبو کولٹس کرکٹ گرانڈ پر شروع ہونے والے سہ روزہ میچ کے حوالے سے بھی بے یقینی کی سی کیفیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت پریکٹس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مقامی شہر گال جائے گی، 14 اور 15 جولائی کو گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں