کامن ویلتھ گیمز

قومی ویمنز ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان سمیت سات ممالک کی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کی تصدیق کردی۔ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی، گیمز میں شرکت کے لیے آٹھویں ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد آئندہ برس 28 جولائی سے 8 اگست کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں