ایرانی سپریم لیڈر

قومی مفادات کے خلاف خطرات کا مقابلہ کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر

واشنگٹن (عکس آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہاہے کہ ایک بار پھرامریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملوں کا الزام لگایا ہے اگر وہ منطقی تھے، جو وہ نہیں ہیں، تو وہ دیکھیں کہ عراق اور دوسرے ممالک میں انہوں نے کیا جرائم کیے ہیں، جن کے سبب قوموں نے ان سے نفرت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے گزشتہ روز ایک ٹوئیٹ میں مزید کہاکہ اگر ایران نے کسی ملک کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تو کرے گا۔ کھلے عام اگر کوئی ہمارے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے گا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں