قومی سلامتی کمیٹی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاﺅس میں قومی سلامتی کمیٹی کا 41واں اجلاس 2گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ اور وزارت داخلہ کے وزرا شریک ہوئے،

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلی بھی خصوصی طور پر شریک تھے،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا،اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ دی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو معاشی صورتحال بارے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں