حفیظ جالندھری

قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کی37 ویں برسی

لاہور (عکس آن لائن) قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کی37 ویں برسی آج 21 دسمبر بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھرمیں حفیظ جالندھری کی ادبی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب پہنچانے کےلئے قرآن خوانی اور قبر پرفاتحہ خوانی بھی کی جائے گی.

حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور21 دسمبر1982 کو82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ اس موقع پر ان کے پوتے ضیاالدین مظہر نے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں