پراپرٹی لیکس

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (عکس آن لائن )قومی اور صوبائی اسمبلی کے 10 ارکان اسمبلی کے نام بھی دبئی لیکس میں سامنے آ گئے ہیں۔سندھ کے 4 ارکانِ قومی اسمبلی، بلوچستان اور سندھ کے 6 ارکانِ صوبائی اسمبلی کے نام دبئی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں ، صنعتکار اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے اختیار بیگ دبئی میں تقریبا 2 درجن جائیدادوں کے مالک ہیں۔

ان کی بیشتر جائیدادیں اہلیہ اور بھائی اشتیاق بیگ کیساتھ مشترکہ ملکیت میں ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس، اہم پاکستانی شخصیات11 ارب ڈالر جائیداد کی مالک نکلیںاختیار بیگ کی جائیدادوں کی خریداری کی مالیت ایک لاکھ 37 ہزار 915 اور 3 لاکھ 29 ہزار 430 ڈالز کے درمیان ہے۔

اس حوالے سے اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اور جائیدادیں ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہیں، کرائے کی آمدنی پر ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کی ملکیت میں دبئی میں 2009 سے ون بیڈ روم اپارٹمنٹ ہے ، 2020 میں اپنے گوشواروں میں اختر مینگل نے بتایا تھا کہ یہ اپارٹمنٹ انہیں تحفہ میں ملا۔سابق وزیرِ اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور ان کی فیملی نے بھی دبئی کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی