ضمنی انتخابات

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہو ں گے

اسلام آباد(نمائندہ عکس)قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں کل اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 اور قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں منعقد ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کل اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔کراچی، فیصل آباد، پشاور سمیت سات حلقوں سے عمران خان امیدوار ہیں۔

ملتان میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر بھی زور کا جوڑ پڑے گا۔ خانیوال، شیخوپورہ اور چشتیاں کے صوبائی حلقوں میں بھی پولنگ اتوار کو ہوگی۔سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہالیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کراچی ، لاہور ، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں متعلقہ افسران کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں