قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کی قواعد وضبوابط اور استحقاق کی مجلس قائمہ کا اجلاس

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی اسمبلی کی قواعد وضبوابط اور استحقاق کی مجلس قائمہ نے غیر مجاز اور غیر حقدار افراد سے سیکورٹی واپس لے کرمستحق لوگوں کو دینے کی سفارش کرتے ہوئے چاروں صوبوں سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی کمیٹی نے کہا کہ پورے ملک میں پارلیمنٹرینیز کو ترجیحی بنیادوں پر سیکورٹی فراہم دی جائے جو کم از کم دو افراد پر مشتمل ہو جو پارلیمنٹرین سیکورٹی نہ لینا چاہیے اس سے اس ضلع کا ڈی پی او تحریری طور پر لکھوا لے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قواعد وضبوابط اور استحقاق کا اجلاس چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہونیوالے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کو دی جانیوالی سیکورٹی پر غور کیا گیا

اجلاس میں وزارت داخلہ ،چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز ،پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام نے شرکت کی اور مختلف شخصیات کو فراہم کی جانیوالی سیکورٹی،طریقہ کار اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام کو تمام پارلیمنٹرین کو دو اہلکاروں پر مشتمل نفری فراہم کرنے اور جو سیکورٹی نہ لینا چاہے اس سے تحریری لیںکمیٹی نے کی ہدائت کی وزارت داخلہ ،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس حکام کو مل کر پندرہ روز میں رولز میں ضروری ترمیم کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدائت کی قائمہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ کی کراچی واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف استحقاق کی تحریک پر غور محرک کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا جبکہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی تحریک ان کی تین مرتبہ مسلسل اجلاس میں عدم شرکت پر نمٹا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں