قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا ان کیمرہ اجلاس 8 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس8جولائی کو ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا،قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کی گذشتہ سفارشات کی رپورٹ اور عملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال،امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد اثرات کا جائزہ اور پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں