پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال کو تناظر میں

قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ ، بلاول بھٹو

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد کی صورتحال کو تناظر میں قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مشغول ہیں، اس وقت منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی کی سب سے زیادہ ضرورت متاثرینِ برسات کے درمیان ہے۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مجموعی قومی مفاد میں ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالف نہیں ہے۔ موجودہ صورت حال میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد متاثرینِ برسات کی داد رسی ہونا چاہئے۔
رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس مؤخر کرنے کے سلسلے میں سپیکر اسمبلی کو بھی استدعا کی ہے۔ حالیہ طوفانی برسات کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تشویش ناک صورت حال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں