قومی اسمبلی

قومی اسمبلی میں مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی میں مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قرارداد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے دستخطوں سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ ذ رائع کے مطابق سپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا،

ذرائع کے مطابق کل بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائیگا،کل قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں سے مسودہ تیار کیا جائے گا، کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے ہوگا ،اجلاس کے فوری بعد دوبجے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد ارکان کو اظہار خیال کیلئے مختصر وقت بھی دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں