فواد چوہدر ی

قومی اسمبلی میں فواد چوہدری کا خطاب ،جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر فواد چوہدر ی کے خطاب کے دور ان جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیاگیا ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چار خواتین کی شہادت کے معاملے پر ایوان جو احتجاج کیا وہ قابل ستائش ہے،مجھے خوشی ہے کہ پوری اسمبلی نے اس کی مذمت کی ہے،ایک بری خبر بھارتی میڈیا میں آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جے یو آئی کے ایک 65 سال کے رکن نے 13 سالہ بچی سے شادی کی ہے،اسپیکر صاحب جے یو آئی کے لیڈر سے پتہ کیا جائے،یہ چائلڈ میرج کا معاملہ ہے،اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،فواد چوہدری کے الزام پر جے یو آئی اور پیپلز پارٹی ارکان نے احتجاج کیا ،آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندھی کردی،ارکان کی گنتی کے بعد کورم ٹوٹ گیاجس کے بعد اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں