قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کے لیے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کی کمیٹی روم نمبر 2 میں قائم کیا گیا ہے، فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،فیسیلی ٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کے علاؤہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فیسیلی ٹیشن سینٹر قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے کھلا رہے گا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق نو منتخب معزز ممبران سے ممکنہ رش کے باعث ہونے والی دشواری سے بچنے کیلئے فیسیلی ٹیشن میں بروقت تشریف لانے کی درخواست ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں