مولانا اسد محمود

قومی اسمبلی اجلاس میں قواعد و ضوابط کو بلڈوز کیا گیا، ہم افواج کو متنازع نہیں بننے دیں گے،مولانا اسد محمود

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی اسمبلی میں جے یو آئی(ف)کے پارلیمانی رہنما مولانا اسد محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قواعد و ضوابط کو بلڈوز کیا گیا، ہم نے ایوان سے واک آٹ کیا ، ہم نے جمہوری قوتوں کے کردار کی لاج رکھی ہے، 25 جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ، پارلیمنٹ کی اکثریت اور وزیراعظم جعلی ہے،ہم مایوس نہیں ہیں ہم قوم کی طرف جائیں گے اورملک کو جعلی حکومت سے نجات دلا کر دم لیں گے، ہم افواج کو متنازع نہیں بننے دیں گے ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے پارلیمانی رہنما مولانا اسد محمود نے کہا کہ اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی تو ایم ایم اے کی جماعتوں نے موقف پیش کرنا چاہا ، ہم نے اسپیکر سے بات بھی کی ، انہوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا، جے یو آئی کاموقف ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ، پارلیمنٹ کی اکثریت اور وزیراعظم جعلی ہے ،

ہم نے مختلف فورمز پر اپنی بات کو منوایا ، آرمی ایکٹ کے حوالے سے بل پیش کیا گیا توہم نے اپنا موقف دیا کہ جس اسمبلی کی اکثریت جعلی ہو، ہم کسی صورت بھی ایسے ترمیمی بل کا حصہ نہیں بنیں گے ، قواعد وضوابط کو بلڈوزر کیا گیا عجلت میں اجلاس کی کاروائی کو بلڈوزر کیا گیا، ہم نے واک آٹ کیا ، ہم نے جمہوری قوتوں کے کردار کی لاج رکھی ہے ، ہم مایوس نہیں ہیں ہم قوم کی طرف جائیں گے ، اسد محمود نے کہا کہ ہم امید کی کرن بن کر قوم کے سامنے آئیں اور ملک کو جعلی حکومت سے نجات دلا کر دم لیں گے، ہم اس وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہتے ہیں جسے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سلیکٹڈ کہتی تھی ، اس بل کے مندرجات پر قانونی ماہرین کی اپنی ایک رائے ہے ،

عدالت نے اس میں سقم دور کرنے کا کہا لیکن پارلیمنٹ نے مزیدسقم پیدا کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی نے ترمیم جمع کرائی، حکومت ان کو خاطر میں نہیں لائی ، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اس حکومت نے جتنے اقدامات کیئے ہم نے ان کی مخالفت کی ، ہم افواج کو متنازع نہیں بننے دیں گے ، ہماری جماعت کا موقف تفصیلی طور پربھی سامنے آئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں