لاہور(نمائندہ عکس) قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان پر نائب صدر نون لیگ مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات عوام کو اداروں کی مخالفت پر اکسانے کے مترادف ہیں،
حیدر مجید کی جانب سے وکیل رانا ریحان کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی ۔ عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،سیشن کورٹ نے 3ستمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیے۔