قندیل بلوچ

قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس نے مفرور بھائی محمد عارف کو بھی گرفتار کرلیا

ملتان (عکس آن لائن ) قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفرور بھائی محمد عارف کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مفرور ملزم محمد عارف کو انٹر پول کی مدد سے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا۔

سعودی عرب فرار ہونے والے ملزم عارف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کا علیحدہ چالان عدالت پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں