ملاقات

قمر زمان کائرہ کی لیبیا کے سفیر سے ملاقات،دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستان میں تعینات لیبیا کے سفیر معمر عبد المطلب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ دونوں ممالک مزہب اور ثقافت کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور لیبیا کے تعلقات ہمیشہ سے انتہائی خوشگوار رہے ہیں۔ معمر عبد المطلب نے کہاکہ پاکستان اور لیبیا کے باہمی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔قمر زمان کائرہ نے لیبیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے لیبیا کے سفیر کو آگاہ کیا۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ لیبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی لیبیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ سفیر نے کہاکہ لیبیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں