قمبر (کورٹ رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لیکر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس،پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے شکرگزارہیں،وزیراعظم
- تاریخ ساز دن،پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو چاند پر روانہ، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
- غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے ، اس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا، وزیراعلی سندھ