قطر

قطر کی طرف سے غزہ میں آتش زدگی کے متاثرین کے لیے20 لاکھ ڈالر کی امداد

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن )قطر نے غزہ کی پٹی میں آتش زدگی کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے بحالی کے لیے 20لاکھ ڈالر کی فوری ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کو غزہ میں آتش زدگی کے سانحے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں بتایا۔ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے امیر قطر نے غزہ میں آتش زدگی کے سانحے میں متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی بحالی کے لیے فوری طورپر 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کی طرف سے غزہ میں آتش زدگی کے متاثرین کے لیے دل کھول کرامداد فراہم کرنے کے اعلان پرامیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں