قطر سے251 پاکستانی کی

قطر سے251 پاکستانی کی وطن واپسی، مسافروں کی اسکریننگ

اسلام آباد (عکس آن لائن) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے قطر میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 251مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔

قطر ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے 251مسافر دوحہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پہنچنے پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی جس کے بعد مسافروں کو مختص ہوٹلز اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں