فرانسیسی مصنوعات

قصور:فرانسیسی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں، مہر کاشف علی مصطفائی

قصور (نمائندہ عکس آن لائن)فرانسیسی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔توہین آمیز خاکوں پر عالم اسلام کو فرانسیسی صدر کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار مہر کاشف علی مصطفائی ناظم انجمن طلباءاسلام ضلع قصور نے پتوکی میں انجمن طلباءاسلام ضلع قصور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج سے کچہری چوک تک نکالی گئی”فرانس مردہ باد ریلی“ سے خطاب کے دوران کیا۔ریلی میں طلبائ،سول سوسائٹی، وکلائ،شہریوں کی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شرکاءنے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔ شرکاءنے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ناموس رسالت زندہ باد اور فرانسیسی حکومت مردہ باد اور دیگر نعرے درج تھے۔

مہرکاشف علی مصطفائی نے مزید کہا کہ عالمی دنیا یہ جان لے کہ ہم مسلمان ناموس رسالت کی خاطر اپنی گردنیں کٹوا بھی سکتے ہیں اور کاٹ بھی سکتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد جو عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے اس سلسلہ کو بند کیا جائے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہب اور ثقافت پر حملہ قابل افسوس ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب عالم اسلام کے ممالک کو اس پر سخت ایکشن لینا ہوگا اور متحد ہو کر عالمی دنیا کی طاقتوں کو باور کروانا ہوگا کہ ہم اسلام کیخلاف اور ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں