قرآن پاک کی تعلیمات

قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی دین دنیا کی کامیابی ممکن ہے، سید محمد فاروق شاہ سیفی

گوجرانوالہ(عکس آن لائن)قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی دین دنیا کی کامیابی ممکن ہے‘نبی آخرالزمان کا لایا ہوا نسخہ کیمیا قیامت تک انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ پیر سید محمد فاروق شاہ سیفی نے آستانہ عالیہ سیف العلوم بھیکوپور میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد و عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید نیازاحمد شاہ سیفی‘ ڈاکٹر محمد عقیل احمد‘ مولانا محمد آصف مصطفائی‘ مولانا تنویر احمد فاروقی‘ پیر سید احمد فارو ق شاہ مجددی‘ علامہ محمد عرفان شاہ مجددی‘ محمد اسلم شاہ‘ پیر شوکت حسین شاہ‘ صاحبزادہ قمر سلطان شاہ سیفی‘ ملک سجاد سیفی‘ محمد رفیق بٹ سیفی‘ ملک محمدیعقوب سیفی‘ ملک اشرف‘ حافظ سفیان شاہ‘ محمد سعید‘ شوکت علی سیفی‘ غلام محی الدین کے علاوہ مریدین‘ عقیدتمند اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں