رابی پیرزادہ

قرآن پاک ایک معجزہ ہے، ہر گْزرتے دن کے ساتھ میری روح پاک ہورہی ہے، رابی پیرزادہ

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا تھا۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ‘قرآن پاک ایک معجزہ ہے’۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‘جب میں نے شوبز کی دْنیا چھوڑی تھی تو میں نے اس وقت جو سب سے پہلا کام کیا تھا وہ قرآن پاک کو ترجمے سے پڑھا تھا’۔ سابق گلوکارہ نے کہا کہ ‘اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی تفسیر پڑھی اور پھر خود لکھنا شروع کیا’۔ اْنہوں نے کہا کہ ‘اب ہر گْزرتے دن کے ساتھ میری روح پاک ہورہی ہے’۔ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر صارفین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ کی کتاب کو پڑھنا کبھی نہیں چھوڑنا، روز نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور پڑھا کرو۔’انہوں نے کہا کہ ‘اس سے ناصرف آپ کے دل و دماغ کو سکون ملے گا بلکہ روح بھی پاک ہوجائے گی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں