طیب ایردوان

قبرص کا مسئلہ دو علیحدہ ریاستوں سے حل ہو سکتا ہے،ترک صدر کی تجویز

نکوشیا/انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر طیب ایردوان نے کہاہے کہ متنازعہ جزیرہ قبرص پر بات چیت میں دو علیحدہ ریاستوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے یہ قضیہ حل ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی قبرص کے دورے پر ایک تقریب کے دوران انہوں نے یہ تجویز پیش کی ۔طیب ایردوان نے کہاکہ آج کے قبرص میں دو مختلف طرح کے لوگ رہتے ہیں، دو الگ الگ جمہوری نظام ہیں اور دو علیحدہ ریاستیں ہیں۔ اس کے لیے مساوی خود مختاری کی بنیاد پر دو ریاستی حل پر نہ صرف بات چیت بلکہ مذاکرات لازمی ہیں۔ادھر جنوبی قبرص کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ترک صدر کے دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ترکی بین الاقوامی قوانین، یورپی قدروں، اور یورپی یونین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احترام نہیں کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں