مولانا فضل الرحمن

قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، کہاں ہے امن و امان ؟ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(عکس آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر کہا ہے کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے،ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی،نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔

مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میںکہاکہ باجوڑ جلسے میں میرے 70ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ بارہ آپریشن کئے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے،کہاں ہے امن و امان ؟قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے،ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی،نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے،عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے،عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں،پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں