علی محمد خان

قاسم سوری پر کیا گیا حملہ پوری طرح منصوبہ بندی پہ مبنی ہے‘ علی محمد خان

اسلام آباد (ننمائندہ عکس)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ قاسم سوری پر کیا گیا حملہ پوری طرح منصوبہ بندی پہ مبنی ہے‘وفاقی وزیر داخلہ کو سوچنا چاہیے کہ اگر وہ اپنی ناک کے نیچے سابق ڈپٹی اسپیکر کو ہی تحفظ نہیں دے سکتے تو پھرریاستی رِٹ کدھر ہے؟‘سوال یہ ہے حملہ کس نے اور کس کی ایما پہ کیا؟ حکومت جواب دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں علی محمد خان نے گزشتہ رات ہوئے قاسم سوری پر کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم خان سوری پہ حملہ کی شدید مذمت کی جاتی ہے، حملہ پوری طرح منظم اور منصوبہ بندی پہ مبنی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں علی محمد خان لکھتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ کو سوچنا چاہئیے کہ اگر وہ اپنی ناک کے نیچے سابق ڈپٹی اسپیکر کو ہی تحفظ نہیں دے سکتے تو پھرریاستی رِٹ کدھر ہے؟۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سوال یہ ہے حملہ کس نے اور کس کی ایما پہ کیا؟ حکومت جواب دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں