وزیر تعلیم

قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بیانیہ تھا،بیانیہ درست نہ ہو تو تحریک نہیں چل سکتی،وزیر تعلیم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بیانیہ تھا،بیانیہ درست نہ ہو تو تحریک نہیں چل سکتی،ہمارے معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں،یکساں نظام تعلیم بھی ہماری ایک سوچ ہے، یہ پاکستانیت اور ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے۔

سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آجکل ہم کورونا چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، کئی دوسرے چیلنجز بھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اصل جنگ بیانیہ کی ہوتی ہے، ہمارے دشمنوں نے ہمارے خلاف یہی جنگ لڑی ہے،قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک بیانیہ تھا،بیانیہ درست نہ ہو تو تحریک نہیں چل سکتی،ہمارا جغرافیہ، مفادات ایک ہیں، یہی پاکستانیت ہے،ایسٹ پاکستان کا دولخت ہونا بہت بڑا چیلنج تھا،

وہ بھی ایک بیانیہ کی لڑائی تھی،ہم نے دشمنوں اور مخالفین کے بیانیہ کا مقابلہ کرنا ہے،ہمیں اپنے قومی بیانیے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہونی چاہیے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان مضبوط ہورہا ہے اور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں،یکساں نظام تعلیم بھی ھماری ایک سوچ ہے، یہ پاکستانیت اور ایک قوم بننے کی طرف ایک قدم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں