عالمی مارکیٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

کراچی (عکس آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کیساتھ 2085 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اضافہ جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں