خواجہ نافع

فی الحال میرا فوکس پی ایس ایل ہے، خواجہ نافع

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاندار اننگز کھیلنے والے خواجہ نافع نے کہا ہے کہ فی الحال میرا فوکس پی ایس ایل ہے۔

لاہور میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 60 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے خواجہ نافع نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، مینجمنٹ نے بہت اعتماد دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوچز نے کہا تھا کہ جب بھی شاٹس کھیلو اعتماد کے ساتھ کھیلو۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر نے کہا کہ ابھی میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے یہاں اچھا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں