فاسٹر نظام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فاسٹر نظام کے تحت 51.5 ارب کے ریفنڈز جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فاسٹر نظام کے تحت 51.5 ارب کے ریفنڈز جاری کر دیئے۔ منگل کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایف بی آر نے فاسٹر نظام کے تحت پراسیس اور ادا ہونے والے ریفنڈز کی معلومات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق جولائی 2019 سے لے کر اب تک 64.5 ارب کے ریفنڈز کلیمز دائر ہوئے جن میں سے 57ارب کے ریفنڈز کیسز پراسیس ہوئے ہیں۔ ان 57 ارب روپے کے ریفنڈز کیسز میں سے 51.5ارب روپے کے ریفنڈز اب تک ادا کئے جا چکے ہیں۔ باقی ماندہ ریفنڈز کیسز نامکمل ڈیٹا کی بناء-04 پر زیر التواء ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں