فیصل قریشی

فیصل قریشی کی پولیس کی وردی میں تصاویر وائرل

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اسٹار فیصل قریشی کی پولیس کی وردی میں انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فیصل قریشی کو اسلام آباد پولیس کی وردی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق، وائرل ہونے والی تصاویر اْن کی نئی سیریز’سیاہ’ کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔

دوسری جانب اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر خود بھی پولیس کی وردی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔فیصل قریشی اپنے اگلے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کا کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی یہ تصویریں دیکھ کراْنہیں ‘ہیرو’قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں