یوٹیلیٹی سٹورز

فیصل آباد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم’ رمضان المبارک کے ایام میں عوام پریشان

مکوآنہ ( عکس آن لائن)فیصل آباد یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم’ رمضان المبارک کے ایام میں بھی متوسط طبقہ پریشان حال، یوٹیلیٹی استوروں میں خریداری کم ہونیلگی، حکومت رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرکے مشکلات دور کرے،

شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عام صارف کے لئے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد ملک بھر سمیت فیصل آباد کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر عوامی خریداری مزید کم ہوتی جارہی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز ویران نظر آرہے ہیں دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات بدستور موجود ہیں، حکومت کے نئے فارمولے سے یوٹیلیٹی سٹور پررش انتہائی کم ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی سٹورز کا عام صارف کوکوئی فائدہ نہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے 20 روپے کلو تک کم ہیں لیکن دستیابی کا مسئلہ برقرار ہے،

جبکہ سبسڈائزڈ اشیاء کے لئے صارف ننادرا کے تصدیقی میسیج کے بعدہی اشیاء خریداری کی جاسکتی ہے شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کو دو درجات میں تقسیم کر دیا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے اشیاء نکے کم نرخ مقررجبکہ عام صارفین مارکیٹ ریٹ پر خریداری کے پابند ہوں گیعام شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے اور ہمیں بھی سستی اشیاء کی فہرست میں رکھنا چاہئےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں