فیصل آباد

فیصل آباد کے 18 سکولوں کے 21 طلبہ و اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن

فیصل آباد (عکس آن لائن)فیصل آباد میں 18 سکولوں میںکئے گئے 1409 کورونا ٹیسٹوں میں سے21 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں دو اساتذہ اور 19طلبا شامل ہیں۔ان اساتذہ اور طلبا کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کل ٹیسٹوں میں سے 118ٹیسٹوں کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں جبکہ ایک ٹیسٹ مسترد کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔ 18جنوری سے لے کر اب تک 1409اساتذہ اور طلباکے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اسی طرح یکم فروری سے کھلنے والے ایلیمنٹری سکولوں میں سے بھی کورونا سمپلنگ کیلئے 18سکولوں کو منتخب کیا جائے گا جبکہ ان سکولوں میں 1409 اساتذہ اور طلبا کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ان میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول علامہ اقبال،گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول203ر ب،گورنمنٹ ہائی سکول 224ر ب،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول،علامہ اقبال کالونی،گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول شاہی چوک،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جڑانوالہ،گورنمنٹ ہائی سکول سمندری 2،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گٹی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھڑایانوالہ،گورنمنٹ ہائی سکول 7آر جی،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ستیانہ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول30ج ب،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 240ج ب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول 66ج ب،گورنمنٹ ہائی سکول 229ر ب،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول چک جھمرہ اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اواگت شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں