ملزم گرفتار

فیصل آباد میں 8 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

فیصل آباد(عکس آن لائن) پولیس نے تھانہ ترکھانی کے علاقے میں 8 سالہ بچے سے زیادتی و قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف بچے کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ترکھانی میں 8 سالہ بچے سعد کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعد گزشتہ شام کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

سی پی او اظہر اکرم اور ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر بروقت آپریشن کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا گیا۔دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزم نے بچے کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے ملزم قاسم کے خلاف بچے کے قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں دہشت گردی ، قتل ، اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تھانہ ترکھانی کے علاقہ میں اس سے قبل بھی بچوں کے ساتھ درندگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں