لنڈ ا بازاروں

فیصل آباد میں سردی کی لہرمیں اضافہ کے ساتھ ہی لنڈ ا بازاروں کی رونقین بحال

مکوآنہ (عکس آن لائن)فیصل آباد میں موسم سرما کی آمداور سردی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں رضائیوں، کمبلوں، گرم لحافوں، کوٹ، سویٹرز،جرسیوں، جیکٹوں، سکارفس، ونٹر ملبوسات کو فروخت کیلئے رکھاگیا ہے اور وہاں عوام کا بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ غریب، محنت کش،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جہاں دیگر تمام شعبہ جات میں مہنگائی نے عوام کو متاثر کیا ہے وہیں لنڈا بازار بھی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکا ہے،روپے کی قدر میں گرانی، اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اورمتعدد امپورٹ ٹیکسز میں اضافے کی وجہ سے لنڈے کے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ لنڈا بازار کے دکانداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اوران کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی ڈبل ہو گئے ہیں اسلئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں