احتجاج

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

مکوآنہ ( عکس آن لائن )فیصل آباد ، زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا طلباء نے یونیورسٹی کو جانے والے تمام راستے بند کردیئے ، جیل روڈ اور نڑوالا روڈٹریفک کیلئے کئے گھنٹے بند ہونے شہریوں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، پولیس کا طلبائ پر ایک بار پھر لاٹھی چارج ،متعدد زخمی ،،طلباء الزام ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیسوں میں 25فیصد اضافہ کردیا ہے ، جب تک اضافہ واپس نہیں ہوگا احتجاج جاری رہے گا

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے طلباء گذشتہ کئی روز سے فیسوں میں اضافہ کیخلاف یونیورسٹی کے اندار ہی احتجاج کررہے تھے اس دوران طلباء کا الزام ہے کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے احتجاج کو رکوانے کیلئے طلباء پر پولیس سے تشدد بھی کروایا جس پر وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے طلبا پر وی سی کے ایماء پر پولیس تشددکے خلاف والدین،سول سوسائٹی اور طلباء نے یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔والدین اور طلباء نے وی سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے فیسوں میں اضافہ واپس لینے اور طلبا پر تشدد کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا،

شدیدمہنگائی کے دور میں والدین بچوں کی فیسیں اداکرنے سے قاصر ہوچکے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اپنے اخراجات کا سارابوجھ والدین پر ڈالنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فیسوں میں اضافہ سے طلبہ کے لئے علم کا حصول دائوپرلگ گیا ہے۔فیسوں میں25فیصداضافے کے باعث والدین کیلئے فیسیں جمع کروانا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر یونیورسٹی میں داخلے کے وقت فیسوںکاتعین کیا جاتاہے لیکن زرعی یونیورسٹی میںدوران تعلیم ہی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے طلبہ وطالبات کے لئے فیسیں اداکرنا مشکل ہوگیاہے

مسلسل احتجاج کے باجودہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوںمیں اضافہ واپس لینے سے انکار ی ہے آج طلباء کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کو جانے والے تمام داخلی راستے احتجاج کرتے ہوئے بند کردیئے اور ساتھ مین جیل روڈ اور نڑوالہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بھی بند کردیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئیںاحتجاج کے دوران طلباء نے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی نڑوالہ روڈ پر پولیس نے روڈ بلاک کرنے طلباء لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متعدد طلباء کے زکمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ طلباء نے اعلان کیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ کی واپس تک احتجاج جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں