فیصل آباد تعلیمی بورڈ

فیصل آباد تعلیمی بورڈ فرسٹ ایئر کے پیپروں کی ری چیکنگ میں طلبہ کے پیپر میں ٹمپرنگ کرنے اور ریمور سے تحریر مٹانے کا انکشاف

مکوآنہ ( عکس آن لائن )فیصل آباد فرسٹ ایئر کے پیپروں کی ری چیکنگ میں طلبہ کے پیپر میں ٹمپرنگ کرنے اور ریمور سے تحریر مٹانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چنیوٹ کی طالبہ شان زہرا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فوزیہ ساجد کے خلاف کارروائی کیلئے تعلیمی بورڈ حکام کو درخواست دے دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی اختلافات کے باعث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پیپر بھی 15 منٹ پہلے چھین لیتی تھیں۔ ری چیکنگ کے دوران پیپر میں ٹمپرنگ سے ایک سے زائد جوابات پر نشانات پائے گئے۔

ریمورر سے تحریر میں کمی بیشی پائی گئی جس سے رزلٹ خراب ہوگیا۔ امتحانات کے دوران بھی بورڈ حکام کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے رویہ کی شکایت کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ رزلٹ میں کم نمبر آنے پر ری چیکنگ میں پیپر دیکھنے پر ٹمپرنگ سامنے آئی۔ تعلیمی بورڈ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹمپرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں اور طالبہ کی حق تلفی کا ازالہ کریں۔ تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے طالبہ کی درخواست پر معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں