رجسٹریشن

فیصل آباد ،جماعت نہم کی رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں 22مئی تک توسیع کر دی

فیصل آباد(عکس آن لائن) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کی رجسٹریشن کروانے کی تاریخ میں 22مئی تک توسیع کر دی ہے۔ ترجمان بورڈ ساجد علی کے مطابق اب سنگل فیس کے ساتھ 22مئی تک جبکہ 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ 6جون تک جماعت نہم کی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں