ڈکیتی وراہزنی

فیصل آباد:شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی وراہزنی کی70سے زائد وارداتیں

فیصل آباد (عکس آن لائن)شہر اور گردونواح میں چوری‘ڈکیتی وراہزنی کی70سے زائد وارداتیں‘ سرراہ مسلح گروپوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی اشیاءلوٹ لیں‘چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں‘مویشی وطلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان چرا لیا‘

‘لوٹ مار کی وارداتوں میں تھانہ سٹی تاندلہ کے چک 426گ ب میں ذیشان کے گھر سے مسلح افراد 8 سونے کی بالیاں ‘موبائل فون چھین کر لے گئے‘ملت ٹاﺅن کے علاقہ مرزا ٹاﺅن میں عارف کے گھر سے بھی ڈاکوﺅں نے 45 لاکھ کی نقدی وزیورات اور موٹرسائیکل چھین لی‘خواجہ گارڈن میں عمران سے پرس چھین لیاگیا‘غلام محمدآباد میں مظہر کی روڈ پرنس ایف ڈی پی 7342ماڈل 2012‘ پیپلزکالونی میں بلال‘حسین نگر جڑانوالہ میں اشرف‘غلام محمد آباد صدر بازار میں علی کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوگئیں‘گلبرگ میں عامر کا موبائل فون چرا لیاگیا‘سمن آباد میں احمد سے نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا۔ 163ر۔ب میں احمد کی بھینس چوری ہوگئیں‘

ماموں کانجن میں علی کے کزن سے موٹرسائیکل ایف ڈی وی 2625ماڈل 2017چھین لیا گیا ‘ مقصود آباد میں عاطف‘شاداب پلی سے غلام دستگیر‘لطیف نگر میں بابر‘ستیانہ روڈ پر اسرار‘خواجہ گارڈن میں فیصل‘صدر جڑانوالہ میں غضنفر‘محمد آباد میں عمران‘سمن آباد میں راشد بھی لٹ گیا‘جواد کلب میں ظہیر کی ہنڈا موٹرسائیکل ‘بھائی والا میں نصیر کی 5 بھینسیں چرا لی گئیں‘روڈالہ کے چک 363میں علی سے 20ہزار وموبائل فون‘پینسرہ چوک میں زبیر سے دو لاکھ‘سٹی تاندلیانوالہ میں آصف سے 2موبائل اور 25سو روپے چھین لئے گئے‘پیپلزکالونی نمبر2میں احمد کاموبائل فون‘کھرڑیانوالہ میں علی سے پرس‘تاندلہ میں عمران سے موبائل 700روپے چھین لئے گئے‘

صدر کے علاقہ میں احمد‘محلہ خان ماڈل میں راشد‘174گ ب میں طارق‘سمبل چوک میں عبدالرحمان‘ستیانہ میں جہانزیب‘ بخاری چوک میں آصف ‘ 380گ ب میں اعجاز بھی لٹ گیا‘فیض آباد میں حیدر سے موٹر سائیکل نمبری 232ماڈل 2020ہنڈا و2موبائل فون چھین لئے گئے‘امباں والی پلی سے تنویر سے پونے 3لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی‘نواز پارک میں زبیر سے 13ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘جڑانوالہ روڈ پر شہباز کی موٹرسائیکل‘چن ون روڈ پر محمد علی سے نقدی وموبائل وطلائی زیورات‘

رسول پارک میں اورنگزیب‘مدینہ ٹاﺅن میں مزمل کی موٹرسائیکل‘گٹ والا پارک سے محسن آفتاب کی موٹرسائیکل‘ نور پور میں محمد سعید کی کار‘102ج ب میں خوشنود رسول کی موٹرسائیکل ونقدی لوٹ لی گئی‘سمال اسٹیٹ میں ابوہریرہ سے 2موبائل فون چھین لئے گئے‘ شادمان ٹاﺅن سے زاہد مشتاق سے دوموبائل فون‘117ج ب میں عدیل ارشاد کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘ علامہ اقبال کالونی میں ندیم ‘فیکٹری ایریا میں نعمان‘دکن پارک سے اسرار‘امین آباد میں آویز‘258ر۔ب میں عبیدالرحمان‘246ر۔ب میں ذاکر حسین بھی وارداتوں میں لٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں