چنے

فیصل آباد، وسطی و جنوبی پنجاب کے کاشتکار چنے کی کاشت 15نومبر تک مکمل کر لیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن):فیصل آباد، ساہیوال، ملتان،بہاولپور، بہاولنگر اور وسطی و جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کے کاشتکار وں کو چنے کی کاشت اکتوبر کے آخری عشرہ سے لے کر 15نومبر تک مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی تاخیر سے کام نہ لیا جائے تاکہ چنے کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کی جانب سے کاشتکاروں کو کہا کہ اٹک اور چکوال کے کاشتکار زیادہ سے زیادہ 15اکتوبر تک اور گجرات، نارووال،جہلم اور راولپنڈی کے کاشتکار 15اکتوبر سے چنے کی کاشت شروع کر کے 10نومبر تک مکمل کر سکتے ہیں جبکہ تھل کے علاقوں جھنگ،بھکر، خوشاب،میانوالی، لیہ کے علاقوں میں اکتوبر کا پورا مہینہ چنے کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنے کی کاشت ہمیشہ ڈرل یا پور سے کریں تاکہ بیج مناسب وتر میں گرے اور اس کی روئیدگی اچھی ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ ریتلی میرا اور اوسط درجہ کی زرخیز زمینوں میں قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ جبکہ میرا اور زیادہ بارش والے علاقوں میں یہ فاصلہ ڈیڑھ فٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کی شرح 30کلو گرام فی ایکڑ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ 6انچ رکھیں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں