زندہ جلا دیا

فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلا دیا

فیصل آباد (عکس آن لائن)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلا دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ ساتواں میل کے رہائشی ہارون کی شادی حمیرا سے ہوئی اور ان کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے جو حیات ہیں۔

مضروبہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہارون پینٹ کا کام کرتا ہے اور حالات کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز شوہر ہارون نے 32 سالہ بیوی حمیرا چار بچوں کی ماں کو آگ لگا دی۔ خاتون کی چیخ وپکار پر اہل محلہ نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ڈاکٹر خاتون کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں