تعلیمی بورڈ فیصل آباد

فیصل آباد،میٹرک کلاس دہم کے امتحانات یکم اپریل اور کلاس نہم کے 18اپریل سے شروع ہوں گے،ڈیٹ شیٹس جاری

مکوآنہ ( عکس آن لائن )اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد سمیت سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال،ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،راولپنڈی، لاہور،میر پور آزاد کشمیر میں میٹرک کلاس دہم سال 2019ـ21اور سال 2021ـ23 کے سالانہ امتحانات یکم اپریل بروز ہفتہ سے شرو ع ہو کر 17اپریل بروز سوموار تک جاری رہیں گے۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایاکہ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے فیصلہ کے مطابق میٹرک کلا س نہم/پارٹ فرسٹ کے سالانہ امتحانات بر ائے سال 2019ـ21اور سال 2022ـ24 بھی 18اپریل بروز منگل سے شروع ہوں گے جو 5مئی بروز جمعہ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ اردو لازمی، انگلش لازمی،اسلامیات لازمی،مطالعہ پاکستان، اسلامیات اختیاری، جنرل سائنس،ریاضی سائنس، جنرل ریاضی،فزکس،کیمسٹری،ترجمہ القرآن مجید اور کمپیوٹر سائنس کے پر چوں کا امتحان 2مختلف اوقات میں ہو گا جس کا پہلا پرچہ صبح ساڑھے 8بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ جمعہ کے روز سیکنڈ ٹائم کے پرچہ کے اوقات اڑھائی بجے شروع ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ تمام طلبا و طالبات کو رولنمبر سلپیں جاری کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی دستیاب ہے جبکہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے فیصل آباد بورڈ کی میٹرک امتحانی برانچ سے بھی ر ابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں