فیصل آباد

فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 70زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(نمائندہ عکس آن لائن)شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،، 70زائدوارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ مسلح گروپوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مال وزر لوٹ لیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں، مویشی، طلائی زیورات چرا لیے ،آن لائن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے چک 109میں علی سے ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل ہنڈا نمبری ایف ڈی ایل 3549 چھین لی، مدینہ ٹاﺅن میں احمد سے موبائل فون چھین لیا گیا، ڈی گراﺅنڈ میں عابد کی بہن سے موبائل فون ونقدی لوٹ لی، ایڈن ویلی میں زبیر کی موٹرسائیکل چھین لی گئی، کھرڑیانوالہ میں عبدالستار کے گھر سے چور قیمتی سامان لے اُڑے، نیامت ٹاﺅن میں وسیم کے گھر سے چور قیمتی سامان لے گئے، روشن والا بائی پاس پر شیر محمد سے 2ہزار کی نقدی، موبائل فون چھین لیا گیا،

209 رب میں فرقان کے بکرے چوری ہو گئے، سٹی جڑانوالہ میں ذوالفقار کے مویشی چوری ہو گئے، 274 رب میں ذیشان سے 2الاکھ 18ہزار کی نقدی چھین لی گئی، 147 رب میں عمران کی 3بھینس چوری ہو گئیں، ملت چوک میں نوید کی دکان سے 20ہزار کی نقدی چرا لی گئی، سمندری میں عرفان سے نقدی چھین لی گئی، رضا آباد میں شہباز سے 30ہزار کی نقدی چھین لی گئی، النجف کالونی میں نعیم سے 41ہزار کی نقدی چھین لی گئی، قصبہ پارک میں افتخار سے موبائل، ضروری کاغذات چھین لیے گئے، پینسرہ میں منور سے نقدی چھین لی گئی، 217 رب میں ذکاءاﷲ سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا، ماموں کانجن میں احمد سے 18ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، غلام محمد آباد میں احمد سے 18ہزار کی نقدی چھین لی گئی، 73 گ ب میں افضل کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، 243 رب میں خضر کے گھر سے چور قیمتی سامان لے اُڑے، 251 رب میں محسن کی 2بھینس چوری ہو گئیں، کلیم شہید کالونی میں کاشف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، صدر جڑانوالہ میں اویس کی دکان سے نقدی وموبائل چھین لئے گئے،

251 رب میں محسن کی 2بھینس چوری ہو گئیں، 649 گ ب میں عامر کی موٹرسائیکل، 2موبائل فون چھین لیے گئے، ملت ٹاﺅن میں اویس کی دکان سے نقدی وموبائل فون چھین لیے گئے، جی ٹی ایس چوک میں زاہد سے موبائل فون چھین لیا گیا، بھائی والا میں وقار سے موبائل فون، پرس چھین لیا گیا، مچھلی فارم میں کامران کو لوٹ لیا گیا، صادق ٹاﺅن میں آصف کے گھر سے نقدی چھین لی گئی، صدر سے قیصر کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا، شریف پورہ میں عمران کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، ٹھیکری والا میں احسن کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چوری ہو گیا، اعظم پارک میں احمد کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی، کارخانہ بازار میں رحمان کی موٹرسائیکل چور لے گئے، بھوآنہ بازار میں شہزاد سے نقدی 15ہزار چھین لی گئی، حیدر گارڈن میں رزاق سے 40ہزار کی نقدی چھین لی گئی،

لنڈیانوالہ میں خالد سے موبائل وزیورات چھین لیے گئے، کوہ نور سٹی میں عابد لٹ گیا، نڑوالا روڈ پر محمود سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، ڈجکوٹ میں ذوالفقار، ملت ٹاﺅن میں عثمان، نشاط آباد میں ارسلان، اسلامیہ پارک میں بشیر، جھمرہ روڈ میں احمد، ٹھیکری والا میں عاصم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، خیابان کالونی میں احمد کی موٹرسائیکل چور لے گئے، یوسف چوک میں افضل سے 15ہزار کی موبائل فون چھین لیا گیا، عثمان غنی محلہ سے ادریس سے موٹرسائیکل، نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے گئے، تھانہ مدینہ ٹاﺅن میں فخر آباد کے علاقہ سے علی سے موبائل ونقدی چھین لی گئی، گٹ والا ٹول پلازہ میں توقیر احمد سے 22ہزار کی نقدی چھین لی گئی، ملت ٹاﺅن میں زین سے نقدی چھین لی گئی، ملت ٹاﺅن میں بھائی والا سے وقار سے نقدی لوٹ لی گئی، رچنا ٹاﺅن میں اقبال سے نقدی، موبائل وغیرہ لوٹ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں