جھگڑا

فیصل آباد،دومتحارب پارٹیوں میں جھگڑا‘ فائرنگ سے تین دوستوں سمیت 4 افراد لہولہان

فیصل آباد (نمائندہ عکس آن لائن )دومتحارب پارٹیوں میں جھگڑا‘ فائرنگ سے تین دوستوں سمیت 4 افراد لہولہان تشویشناک حالت میں مضروب ہونے والوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا‘

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقہ لیاقت آباد گلی نمبر2 کے رہائشی 3 دوست 20 سالہ چاند ولید ولد سعید احمد‘ 20 سالہ فیصل ولد اشرف‘ 21 سالہ طاہر ولد طارق گھر کے باہر بیٹھے تھے‘ محمدی پارک میں دو دن قبل فٹ بال کھیلنے کے جھگڑا کی رنجش پر مخالف پارٹی کے حسن شاہ وغیرہ نے جھگڑا شروع کر دیا جس کے باعث دونوں پارٹیوں میں معاملہ شدت اختیار کر گیا اس دوران حسن شاہ پارٹی کے 30 سالہ وقاص ولد خادم بھی مضروب ہو گیا‘ مضروب چاروں افراد کو الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں