علی محمد خان

فیصلے میں سقم موجود ہے، وفاقی حکومت اپیل کر سکتی ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف غداری کیس کے فیصلے میں سقم موجود ہے اور وفاقی حکومت اپیل میں جا سکتی ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو سنا ہی نہیں گیا، وفاقی حکومت کے پاس اپیل کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ابو بچاو¿ مہم کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، ذوالفقار علی بھٹو بھی ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے۔علی محمد خان نے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنا کسی صورت درست نہیں ہو گا اور دونوں ادارے ہی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں