بلاول بھٹو زرداری

فیصلہ ضمیر کا ووٹ بینظیر کا، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی، بلاول بھٹو

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج 26 جون کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،

بلدیاتی انتخابات میں عوام ووٹ دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر ٹھپا لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی، فیصلہ ضمیر کا ووٹ بینظیر کا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں